ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کووڈ۔19 کی تیسری لہر سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے اور کورونا سے جنگ کے سلسلے میں جاری رقم میں سے 15کروڑ 30 ڈالر پاکستان میں ویکسینیشن مہم کی معاونت کے لیے مختص کردیے ہیں۔ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پنڈیمک رسپانس افیکٹیونیس ان پاکستان(پی آر ای پی) منصوبے کی اپریل 2020 میں مںظوری دی تھی اور اب اس فنڈ میں سے 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم ازسرنو مختص کی گئی ہے۔
ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز وفاقی حکومت کی درخواست پر دوبارہ جاری کیے جا رہے
ہیں جس سے ورلڈ بینک کے معیار پر پورا اترنے والی محفوظ اور مؤثر کووڈ-19 ویکسین کی خریداری میں مدد ملے گی، اس منصوبے سے نظام صحت کی استعداد کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جس سے ویکسی نیشن مہم پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔
5/15/2021
New
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے لاکھوں لوگوں کی جان کو خطرہ، خبردار کردیا گیا
About THEBESTNEWS
alistarbot is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of alistarbot is to provide the best quality blogger templates.