وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ فلسیطن پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے ، اگر فلسطین کے
وزیر خارجہ ہی نہ گئے تو اجلاس بے وقعت ہو جائے گا ، اسرائیل اگر کسی کی سنے گا تو وہ امریکا کی سنے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ فسطین کے وزیر خارجہ ترکی آرہے ہیں ، ان کے ترکی آنے میں کچھ دقتیں تھیں جو ختم ہو گئی ہیں ہم آج پیرس جائیں گے ، ترکی اور فسلطین کے وزرائے کارجہ ہمارے ہمراہ ہوں گے ، فلسطینی وزیر خارجہ سے بات کر کے لائحہ عمل طے کرنے میں آسانی ہوگی ، ہم جمعرات کو جنرل اسمبلی میں فسلطین کی آواز بلند کریں گے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام حالات میں سعودی عرب نے جو کردار ادا کیا وہ قابل ذکر اور قابل تعریف ہے ، مصر کے وزیر خارجہ نے بھی سیز فئار کی کوشش کی ہے ۔