قومی اسمبلی نے فلسطین سے متعلق متفقہ قرارداد پیش کی ، شہباز شریف - World wide News

Latest

muneerali92.blogpost.com deliver latest news, breaking news, urdu news, current news, top headlines in Urdu from Pakistan, World, Sports, Business, Cricket , Politics and ...

5/21/2021

قومی اسمبلی نے فلسطین سے متعلق متفقہ قرارداد پیش کی ، شہباز شریف

  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی نے فسلطین سے متعلق متفقہ قرارداد پیش کی تھی ، قرارداد  اقوام متحدہ کے نمائندے جولیس ہرنس کو پیش کی گئی ، فلسطین میں مظالم ڈھائے گئے ، اسرائیل نے بمباری کی اور مظلوموں کو بڑی تعداد میں شہید کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں بربریت کی گئی ، ایسے غم ناک مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے ، پارلیمنٹ نے عوام کی ترجمانی کی ، ساری اپوزیشن قیادت کےس اتھ مل کر قرار داد کی کاپی یواین آفس کو دی جس میں نیتن یاہو کے مظالم سے متعلق بتایا گیا۔ہباز شریف نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں کئی دہائیوں سے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں ، فسلطین میں بچوں ، بوڑھوں سے ظلم روا رکھا جاتا ہے ، سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیاگیا ہے ، مسئلے حل نہ ہوئے تو دنیا میں کبھی امن نہیں آئے گا۔فلسطین کے معاملے کا تعلق پوری دنیا سے ہے ۔