اسلام آباد وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مریم نواز کے خطاب پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ مریم نواز تقریر نہ کریں، اباجی کو کہیں کہ پہلی پرواز پکڑ کر پاکستان آئیں اور عدالتوں میں پیش ہوں۔
اپنے بیان میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی کے منہ سے قانون کی پاسداری، جدوجہد اور انقلاب کی باتیں اس لئے اچھی نہیں لگتیں کیونکہ وہ ہر دفعہ ملک و قوم سے اور کارکنان سے بھگوڑے بن کر اوردھوکہ دے کرکبھی لندن اور کبھی جدہ بھاگ جاتے ہیں، جن مقدمات میں میاں نواز شریف اشتہاری ، مفرور یا مجرم ہیں وہ ان مقدمات پر بھی روشنی ڈالیں۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ ن لیگی تب عدلیہ کے حق میں بیان دیتے ہیں جب فیصلے ان کے حق میں ہوں، جن فیصلوں میں میاں صاحب اشتہاری اور مفرور قرار پائے ہیں، ان پر روشنی کیوں نہیں ڈالتے؟ ان کو تسلیم کیوں نہیں کرتے؟ میاں صاحب کی جانب سے قوم کی بیداری اور قربانیوں کے بیانات پر ہنسی آتی ہے، ہر بار قوم اور کارکنان کو تنہا چھوڑ کر کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس بھرپور انداز سے دنیا بھر میں کشمیریوں کی وکالت کی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی,وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیر کے سفیر ہیں اور کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، پاکستان کی سالمیت کا اورہر جگہ ناموس رسالتﷺ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، انشاءاللہ انہیں اللہ تعالی سرخرو کرے گا۔
Minister for Climate Change Zartaj Gul said that the PML-N makes statements in favor of the judiciary when the verdicts are in their favor. Why don't they shed light on the verdicts in which Mian Sahib has been declared a fugitive? Why don't you recognize them? Mian Sahib's statements on the nation's awareness and sacrifices are ridiculed, leaving the nation and workers alone, sometimes fleeing to Jeddah and sometimes to London.
He said that the manner in which Prime Minister Imran Khan has advocated for Kashmiris all over the world is unprecedented in the past, adding that Prime Minister Imran Khan is fighting the case of the Muslim Ummah, is the ambassador of Kashmir and is fighting the case of Kashmir. They are fighting for the integrity of Pakistan and for the honor of the Holy Prophet (PBUH) everywhere. InshaAllah, Allah Almighty will serve them.